کتاب: بریلویت تاریخ و عقائد - صفحہ 85
اے آنکہ بدست قست تصرف امور اصرف عنّا الصرف عبدالقادر اے ظل خدا شیخ عبدالقادر اے پناہ گاہ بندگان شیخ عبدالقادر میں محتاج و گدا ہوں تو سخی و کریم ہے اللہ کے نام پر کچھ عطا کر دیجئے "اے شفت کرنے والے عبدالقادر مجھ پر شفقت فرمائیے اور میرے ساتھ مہربانی کا سلوک کیجئے۔ تیرے ہاتھ میں تمام اختیارات و تصرفات ہیں میرے مصائب و مشکلات دور کیجئے۔ "[1] اسی طرح وہ لکھتے ہیں : "اہل دین رامغیث عبدالقادر۔ "[2] جناب بریلوی رقمطراز ہیں : میں نے جب بھی مدد طلب کی، یا غوث ہی کہا۔ ایک مرتبہ میں نے ایک دوسرے ولی (حضرت محبوب الٰہی) سے مدد مانگنی چاہی، مگر میری زبان سے ان کا نام ہی نہ نکلا۔ بلکہ یا غوث ہی نکلا! [3] یعنی اللہ تعالیٰ سے بھی کبھی مدد نہ مانگی۔ "یا اللہ مدد فرما" نہیں، بلکہ ہمیشہ کہتے "یا غوث مدد فرما۔ " احمد زروق بھی مصائب دور کرنے والے ہیں۔ چنانچہ بریلوی علماء اپنی کتب میں ان سے عربی اشعار نقل کرتے ہیں۔ انا لمریدی جا مع لشتاتہ انا ما سطا جورا الزّمان بنکبتہ وان کنت فی ضیق و کرب ووحشتہ فناد یازروق ات یسرعتہ ترجمہ: "میں اپنے مرید کی پراگندگیوں کو جمع کرنے والا ہوں، جب کہ زمانہ کی مصیبتیں
[1] حدائق بخشش ص 186۔ [2] ایضاً ص 181۔ [3] ملفوظات ص 307۔