کتاب: بریلویت تاریخ و عقائد - صفحہ 75
لیکن جھوٹ بولنے کے لیے عقل و خرد کا ہونا تو ضروری نہیں ! بریلوی حضرات کہتے ہیں : "امام احمد رضا کے علمی دبدبے سے یورپ کے سائنسدان اور ایشیا کے فلاسفر لرزتے رہے ! [1] نیز: "اعلیٰ حضرت کو خداداد قوت حافظہ سے ساری چودہ برس کی کتابیں حفظ تھیں، ان کے بلند مقام کو بیان کرنے کے لیے اہل لغت لفظ پانے سے عاجز رہے ہیں۔ "[2] نیز: اعلیٰ حضرت جب حج کے لیے تشریف لے گئے، تو انہیں مسجد خیف میں مغفرت کی بشارت دی گئی۔ "[3] بریلوی شاعر ایوب علی رضوی اپنے قصیدہ میں کہتا ہے اندھوں کو بینا کر دیا بہروں کو شنوا کر دیا ؎ دین نبی زندہ کیا یا سیدی احمد رضا امراض روحانی و نفسانی امت کے لیے در ہے تیرا دارالشفاء یا سیدی احمد رضا یا سیدی یا مرشدی یا مالکی یا شافعی اے دستگیر راہنما یا سیدی احمد رضا جب جان کنی کا وقت ہوا اور رہزنی شیطاں کرے حملہ سے اس کے لے بچا یا سیدی احمد رضا احمد کا سایہ غوث پر اور تجھ پر سایہ غوث کا
[1] روحوں کودنیاص 26۔ [2] انوار رضا ص 65۔ [3] حیات اعلیٰ حضرت از ظفرالدین بہاری ص 12۔،ایضاً انوار رضا ص235