کتاب: بریلویت تاریخ و عقائد - صفحہ 69
۱۔ دودھ کا برف خانہ ساز، اگرچہ بھینس کے دودھ کا ہو۔ ۲۔ مرغ کی بریانی ۳۔ مرغ پلاؤ ۴۔ خواہ بکری کا شامی کباب ۵۔ پراٹھے اور بالائی ۶۔ فیرنی ۷۔ ارد کی پھریری دال مع ادرک و لوازم ۸۔ گوشت بھری کچوریاں ۹۔ سیب کا پانی ۱۰۔ انار کا پانی ۱۱۔ سوڈے کی بوتل ۱۲۔ دودھ کا برف اور روزانہ ایک چیز ہو سکے، یوں کیا کرو، یا جیسے مناسب جانو۔۔۔۔ پھر حاشیے میں درج ہے : "دودھ کا برف دوبارہ پھر بتایا!" چھوٹے مولانا نے عرض کیا "اسے تو حضور پہلے لکھا چکے ہیں۔ " فرمایا: "پھر لکھو۔ انشاء اللہ مجھے میرا رب صرف برف ہی عطا فرمائے گا۔ " اور ایسا ہی ہوا کہ ایک صاحب دفن کے وقت بلا اطلاع دودھ کا برف خانہ ساز لے آئے ! [1] بریلوی مکتب فکر کے اعلیٰ حضرت کی وفات 25 صفر 1340ھ بمطابق 1921ء 68
[1] بستوی 9،10۔