کتاب: بریلویت تاریخ و عقائد - صفحہ 59
"تفسیر روح المعانی کون سی کتاب ہے، اور یہ آلوسی بغدادی کون ہیں؟ اگر ان کے حالات زندگی آپ کے پاس ہوں تو مجھے ارسال کریں۔ نیز مجھے "المدارک" کی بعض عبارتیں بھی درکار ہیں ! [1]
کسی اور مسئلے کا ذکر کر کے ایک اور خط میں لکھتے ہیں :
"مجھے درج ذیل کتب کی فلاں مسئلے کے متعلق پوری عبارتیں درکار ہیں۔ اگر آپ کے پاس ہوں تو بہت بہتر، ورنہ پٹنہ جا کر ان کتابوں سے عبارتیں نقل کر کے ارسال کر دیں۔ کتب درج ذیل ہیں :
1۔فتاوی تاتار خانیہ 2۔ زاد المعاد
3۔ عقد الفرید 4۔ نزہۃ المجالس
5۔ تاج العروس 6۔ قاموس
7۔ خالق زمخشری 8۔ مغرب مطرزی
9۔ نہایہ ابن الاثیر 10۔ مجمع البحار
11۔ فتح الباری 12۔ عمدۃ القاری
13۔ ارشاد الساری 14۔ شرح مسلم نووی
15۔ شرح شمائل ترمذی 16۔ السراج المنیر
17۔ شرح جامع الصغیر۔ [2]
بہرحال گزشتہ تمام نصوص سے ثابت ہوتا ہے کہ جناب احمد رضا تنہا فتویٰ نویسی نہیں کرتے تھے۔ بلکہ ان کے بہت سے معاونین بھی تھے، جو مختلف سوالات کا جواب دیتے۔ اور ان کے اعلیٰ حضرت انہیں پنی طرف منسوب کر لیتے۔
جہاد کی مخالفت اور استعمار کی حمایت
جناب بریلوی کا دور استعمار کا دور تھا۔ مسلمان آزمائش میں مبتلا تھے، ان کا
[1] حیات اعلیٰ حضرت ص 266
[2] ایضاً ص 281