کتاب: بریلویت تاریخ و عقائد - صفحہ 42
د۔احمد رضا نے باقی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو چھوڑ کر حضرت علی کرم اللہ وجہ کو مشکل کشا قرار دیا اور کہا:
"جو شخص مشہور دعائے سیفی (جو شیعہ عقیدے کی عکاسی کرتی ہے ) پڑھے، اس کی مشکلات حل ہو جاتی ہیں۔ "
دعائے سیفی درج ذیل ہے :
ناد علیّا مظھر العجا ئب
تجدہ عونالّک فی النّوائب
کلّ ھمّ وغمّ سینجلّی
بولیتک یا علی یا علی
یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ کو پکارو جن سے عجائبات کا ظہور ہوتا ہے۔ تم انہیں مددگار پاؤ گے۔ اے علی رضی اللہ عنہ آپ کی ولایت کے طفیل تمام پریشانیاں دور ہو جاتی ہیں۔ [1]
ھ۔ اسی طرح انہوں نے پنجتن پاک کی اصطلاح کو عام کیا اور اس شعر کو رواج دیا:
لی خمسۃ اطفی بھا حرّالوباء الحاطمۃ
المصطفیٰ المرتضیٰ و وابناھما و الفاطمۃ
یعنی پانچ ہستیاں ایسی ہیں جو اپنی برکت سے میری امراض کو دور کرتی ہیں۔ محمد صلی اللہ علیہ و سلم، علی رضی اللہ عنہ، حسن رضی اللہ عنہ، حسین رضی اللہ عنہ، فاطمہ رضی اللہ عنہا! [2]
و۔ انہوں نے شیعہ عقیدے کی عکاسی کرنے والی اصطلاح "جفر" کی تائید کرتے ہوئے اپنی کتاب خالص الاعتقاد میں لکھا ہے :
"جفر چمڑے کی ایک ایسی کتاب ہے جو امام جعفر صادق رحمہ اللہ نے اہل بیت کے لیے لکھی۔ اس میں تمام ضرورت کی اشیاء درج کر دیں ہیں۔ اس طرح اس میں قیامت تک
[1] الامن والعلی ص 12،13
[2] فتاویٰ رضویہ جلد 6 ص 187