کتاب: بریلویت تاریخ و عقائد - صفحہ 27
باب 1:
بریلویت
تاریخ و بانی
بریلویت پاکستان میں پائے جانے والے احناف کے مختلف مکاتب فکر میں سے ایک مکتب فکر ہے۔ بریلوی حضرات جن عقائد کے حامل ہیں، ان کی تاسیس و تنظیم کا کام بریلوی مکتب فکر کے پیروکاروں کے مجدد جناب احمد رضا بریلوی نے انجام دیا۔ بریلویت کی وجہ تسمیہ بھی یہی ہے۔ [1]
جناب احمد رضا ہندوستان کے صوبے اتر پردیش (یوپی) [2] میں واقع بریلی شہر میں پیدا ہوئے۔[3] بریلوی حضرات کے علاوہ احناف کے دوسرے گروہوں میں دیوبندی اور توحیدی قابل ذکر ہیں۔
بریلویت کے مؤسس و بانی راہنما علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد نقی علی اور دادا رضا علی کا شمار احناف کے مشہور علماء میں ہوتا ہے۔[4] ان کی پیدائش 14 جون 1865 میں ہوئی۔[5] ان کا نام محمد رکھا گیا۔ والدہ نے ان کا
[1] ملاحظہ ہو دائرة المعاف الاسلامیہ اردو جلد 4 ص 485 مطبوعہ پنجاب 1969ء
[2] دائرة المعارف جلد 4 ص 487
[3] اعلیٰ حضرت بریلوی مصنفہ بستوی ص 125 ایضاً حیات اعلیٰ حضرت از ظفرالدین بہاری رضوی مطبوعہ کراچی
[4] تذکرة علمائے ہندص 64
[5] حیات اعلیٰ حضرت جلد1 ص1