کتاب: بریلویت تاریخ و عقائد - صفحہ 25
اور توحید و سنت کی نشر و اشاعت میں اہم کردار ادا کرے گی۔ جو لوگ اتحاد و اتفاق کی دعوت دیتے ہیں، انہیں یہ نکتہ سمجھ لینا چاہئے کہ اس وقت تک امت مسلمہ کے مابین اتحاد نہیں ہو سکتا، جب تک عقائد و نظریات ایک نہ ہوں۔ عقیدہ ایک ہوئے بغیر اتحاد و اتفاق کی امید رکھنا عبث ہے۔ چنانچہ ہمیں امت کے سامنے صحیح اسلامی عقیدہ پیش کرنا چاہئے۔ تاکہ جو لوگ اسے قبول کرتے چلے جائیں، وہ امت واحدہ کی شکل اختیار کر لیں اور اگر ہم معمولی سی بھی مخلصانہ جدوجہد کر لیں تو یہ سمجھنا قطعاً مشکل نہیں کہ کون سا عقیدہ قرآن و سنت کے مطابق ہے؟ آخر میں میں اس سلسلے میں ان تمام حضرات کا شکرگزار ہوں جنہوں نے اس کتاب کے سلسلے میں مجھ سے تعاون فرمایا۔ مجھے بڑی خوشی ہے کہ میں مقدمے کی یہ سطور آدھی رات کے وقت مسجد نبوی شریف میں بیٹھ کر تحریر کر رہا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ وہ اس کوشش کو قبول فرمائے اور ہمیں حق بات کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین! احسان الٰہی ظہیر مدینہ 23/ مارچ 1983ء 12 /جمادی الاخریٰ 1403ھ