کتاب: بریلویت تاریخ و عقائد - صفحہ 234
لگا دیتے تھے۔۔۔۔ چند مثالیں ملاحظہ ہوں :
جناب بریلوی کا ارشاد ہے :
"جس نے ترکی ٹوپی چلائی وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو گیا۔ "[1]
بلا ضرورت انگریزی ٹوپی رکھنا بلاشبہ کفر ہے۔ "[2]
"علوی سید کو علیوی کہنا کفر ہے۔ "[3]
"علماء کی بد گوئی کرنے والا منافق و کافر ہے۔ "[4]
"علمائے دین کی تحقیر کفر ہے۔ "[5]
"جس نے کہا امام ابوحنیفہ کا قیاس حق نہیں ہے، وہ کافر ہو گیا۔ "[6]
ایک طرف تو ان باتوں پر کفر کے فتوے لگائے جا رہے ہیں اور دوسری طرف اتنی ڈھیل دی جا رہی ہے کہ:
"غیر خدا کا سجدہ تحیت کرنے والا ہرگز کافر نہیں۔ "[7]
مزید:
"یہ کہنا ہمارے معبود محمد صلی اللہ علیہ و سلم ہیں، کفر نہیں ! "[8]
نیز:
"بزرگ کا "سبحانی ما اعظم شانی" یعنی میں پاک ہوں، میری شان بلند ہے کہنا کلمہ کفر نہیں "[9]
[1] بالغ النور درج فتاویٰ رضویہ ج 6 ص 11
[2] ایضاً ص 30
[3] ایضاً ص 23
[4] ایضاً ص26
[5] ایضاً ص24
[6] ایضاً ص34
[7] المبین ص 70
[8] المبین ص 114
[9] ایضاً ص147