کتاب: بریلویت تاریخ و عقائد - صفحہ 233
پیشوا اور سردار بنانا پسند کرے گا؟ حاشا و کلا ہرگز نہیں ! "[1]
مزید:
"مسلم لیگ کا دستور کفریات و ضلالت پر مشتمل ہے۔ "[2]
مزید سنئے :
جو محمد علی جناح کی تعریف کرتا ہے وہ مرتد ہو گیا، اس کی بیوی اس کے نکاح سے نکل گئی۔ مسلمانوں پر فرض ہے کہ اس کا کلی مقاطعہ کریں، یہاں تک کہ وہ توبہ کرے۔ "[3]
سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ کے متعلق ان کا فتویٰ یہ ہے کہ ان کی جماعت ناپاک اور مرتد جماعت ہے۔ [4]
بریلوی حضرات پاکستانی صدر جنرل محمد ضیاء الحق اور سابق گورنر پنجاب جنرل سوار خان اور ان وفاقی وزراء کو جنہوں نے امام کعبہ فضیلۃ الشیخ عبداللہ بن السبیل کے پیچھے نماز ادا کی تھی، ان سب پر کفر کا فتویٰ لگا چکے ہیں۔
کسی نے ان کے مفتی شجاعت علی قادری سے سوال کیا کہ ان کا کیا حکم ہے؟ مفتی صاحب نے جواب دیا:
"حضرت نورانی فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ کا فتویٰ ہے کہ جو شخص وہابی نجدیوں کو مسلمان جانے، یا ان کے پیچھے نماز پڑھے، وہ کافر و مرتد ہے۔ "[5]
جناب احمد رضا اور ان کے حواری فتویٰ بازی میں بہت ہی جلد باز تھے۔ مختلف شخصیات اور جماعتوں کو کافر قرار دینے کے علاوہ معمولی معمولی باتوں پر بھی کفر کا فتویٰ
[1] مسلم لیگ کی بخیہ دری از اولاد رسول قادری بریلوی ص 14
[2] تجانب اہل السنۃ ص 118
[3] الجوابات السنیۃ علی زھاء السوالات المکیۃ از ابوالبرکات ص 3
[4] تجانب ص 90 ص 160
[5] فتویٰ مفتی شجاعت علی قادری