کتاب: بریلویت تاریخ و عقائد - صفحہ 220
جناب برکاتی نے حشمت علی صاحب سے تصدیق کروا کے اپنی کتاب تجانب اہل السنہ میں لکھا ہے : ندوۃ العلماء کو ماننے والے دہریے اور مرتد ہیں۔ "[1] خود خاں صاحب بریلوی کا ارشاد ہے : ندوۃ کھچڑی ہے، ندوہ تباہ کن کی شرکت مردود، اس میں صرف بد مذہب ہیں۔ "[2] جناب بریلوی نے ندوۃ العلماء سے فارغ ہونے والوں کو کافر و مرتد قرار دینے کے لیے دو رسالے ﴿ الجام السنۃ لاھل الفتنۃ﴾ اور ﴿مجموعۃ فتاوی الحرمین برجف ندوۃ المین﴾ تحریر کیے۔ تجانب اہل السنہ میں بھی ندوۃ العلماء سے فارغ ہونے والوں کے خلاف تکفیری فتووں کی بھرمار ہے۔ "[3] مطلقاً وہابیوں کے متعلق ان کے فتوے ملاحظہ ہوں : "وہابیہ اور ان کے زعماء پر بوجوہ کثیر کفر لازم ہے اور ان کا کلمہ پڑھنا ان سے کفر کو دور نہیں کر سکتا۔ "[4] نیز: "وہابیہ پر ہزار درجہ سے کفر لازم آتا ہے۔ "[5] نیز: "وہابی مرتد باجماع فقہاء ہیں "[6] جناب احمد رضا مزید فرماتے ہیں :
[1] تجانب ص 90۔ [2] ملفوظات بریلوی ص 201۔ [3] ملاحظہ ہو ص 112 [4] الکوکبتہ الشہابیہ از احمدرضا ص10۔ [5] ایضاً ص95۔ [6] ایضاً ص 60۔