کتاب: بریلویت تاریخ و عقائد - صفحہ 202
خوف آ جاتا ہے اور جب ان پر قرآنی آیات تلاوت کی جاتی ہے، ان کے ایمان میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ "
﴿ وَاِذَ سَمِعُوا مَا اُنزِلَ اِلَی الرَّسُولِ تَریٰ اَعیُنَھُم تَفِیضُ مِنَ الدَّمع مِمَّا عَرَفُوا مِنَ الحَقِّ﴾[1]
"جب مومن قرآن مجید سنتے ہیں اور انہیں حق کی پہچان ہوتی ہے، تو ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں۔ "
بہر حال قرآن کریم کی تلاوت اور اسے سمجھنے کے بعد کوئی شخص بھی بریلوی عقائد سے توبہ کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔
اسی طرح نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے ارشادات و فرامین سن کر کسی مومن کے لیے انہیں تسلیم کیے بغیر چارہ نہیں :
﴿وَمَا کَانَ لِمُومِنٍ وَلَا مُومِنَۃ اِذَا قَضَی اللّٰہُ وَرَسُولُہُ اَمرًا اَن یَکُونَ لَھُمُ الخِیَرَۃ ﴾ [2]
"جب اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ و سلم) کسی امر کا فیصلہ کر دیں، تو ا س کے آگے کسی مومن مرد یا مومن عورت کو چوں چراں کرنے کا حق نہیں ہے۔ "
﴿ وَمَن یُّشَاقِقِ الرَّسُولَ مِن بَعدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُ الھُدیٰ وَ یَتَّبِعُ غَیرَ سَبِیلِ المُومِنِینَ نُوَلِّہِ مَا تَولّیٰ وَ نُصلِہِ جَھَنَّمَ وَ سَاء ت مَصِیرًا ﴾[3]
"ہدایت واضح ہو جانے کے بعد جو شخص اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ و سلم) کی مخالفت کرے گا اور مومنوں کے راستے کے علاوہ کسی اور کی پیروی کرے گا، ہم اسے گمراہی کی طرف پھیر دیں گے اور جہنم میں داخل کریں گے۔۔۔۔ اور جہنم برا ٹھکانہ ہے۔ "
﴿مَا اٰتَاکُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوہُ وَمَا نَھَاکُم عَنہُ فَانتَھُوا ﴾[4]
[1] سورۃ المائدہ:83
[2] سورۃ الاحزاب آیت 36
[3] سورۃ النساء آیت 115
[4] سورۃ الحشر آیت 7