کتاب: بریلویت تاریخ و عقائد - صفحہ 190
امام شامی کہتے ہیں :
"آج کل قبر پر اذان دینے کا رواج ہے۔ اس کو کوئی ثبوت نہیں، یہ بدعت ہے۔ "[1]
محمود بلخی رحمہ اللہ نے لکھا ہے :
"قبر پر اذان دینے کی کوئی حیثیت نہیں۔ "[2]
بہرحال یہ ہیں بریلوی حضرات کی وہ تعلیمات جو نہ صرف کتاب و سنت کے خلاف ہیں، بلکہ فقہ حنفی کے بھی خلاف ہیں۔ حالانکہ بریلوی قوم فقہ حنفی کا پابند ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ وہ ہمیں سنت پر عمل پیرا ہونے اور بدعات سے اجتناب کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
[1] بدرا لانوار فی آداب الاٰثار ص38۔
[2] ایضاً ص 40۔