کتاب: بریلویت تاریخ و عقائد - صفحہ 19
تقدیم از فضیلة الشیخ عطیہ سالم جج شرعی عدالت مدینہ منورہ و مدرس و خطیب مسجد نبوی شریف حمد و صلاة کے بعد ! مجھے فضیلۃ الاستاذ احسان الٰہی ظہیر (رحمہ اللہ) کی کتاب "البریلویت" پڑھنے کا موقع ملا۔ کتاب پڑھ کر مجھے اس بات پر شدید حیرت ہوئی کہ مسلمانوں میں اس قسم کا گروہ موجود ہے جو نہ صرف فروعات میں شریعت اسلامیہ اور کتاب و سنت کا مخالف ہے، بلکہ اس کے بنیادی عقائد ہی اسلام سے متصادم ہیں۔ اگر اس کتاب کے مصنف کی علمی دیانت پوری دنیا میں مسلم نہ ہوتی، تو ہمیں یقین نہ آتا کہ اس قسم کا گروہ پاکستان میں موجود ہے۔ اس کتاب کے جلیل القدر مصنف نے اس گروہ کے عقائد و افکار سے نقاب اٹھا کر یہ ثابت کیا ہے کہ کتاب و سنت کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں۔ لہٰذا اس فرقہ کو چاہئے کہ وہ ان عقائد سے توبہ کریں اور توحید و رسالت کے تصور سے آشنا ہو کر اپنی عاقبت سنوارنے کی طرف توجہ دیں۔ اس کتاب کے مطالعہ کے بعد ہمیں اندازہ ہوا ہے کہ ان عقائد کی بنیاد قرآن و حدیث کے بجائے توہم پرستی اور خیالی و تصوراتی قسم کے قصے کہانیوں پر ہے۔ مصنف جلیل الشیخ احسان الٰہی ظہیر (رحمہ اللہ) نے اس گروہ کے پیروکاروں کو ہدایت و راہنمائی اور سیدھے راستے کی طرف دعوت دے کر حقیقی معنوں میں اس گروہ پر بہت بڑا احسان کیاہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس قابل قدر کو شش کو قبول فرمائے آمین ! جہاں تک مصنف (رحمہ اللہ) کے اسلوب تحریر کا تعلق ہے، تو وہ محتاج بیان نہیں۔ ان کی تصنیفات کا مطالعہ کرنے والا ہر قاری ان کے ادبی ذوق اور قوت