کتاب: بریلویت تاریخ و عقائد - صفحہ 144
ایک آدمی ہیں، تو کیا تم جادو’’کی بات‘‘ سننے کو جاؤ گے ؟ درآنحالیکہ تم سمجھ بوجھ رکھتے ہو!‘‘ اللہ تعالیٰ نے انہیں جواب دیا : ﴿ وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ إِلَّا رِجَالًا نُوحِي إِلَيْهِمْ فَاسْأَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ﴾[1] ’’اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے مردوں ہی کو ( پیغمبر بنا کر ) بھیجا ہے جن پر ہم وحی کرتے رہے ہیں، سو تم اہل کتاب سے پوجھ دیکھو اگر تم علم نہیں رکھتے۔ ‘‘ اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم فرمایا کہ : ﴿ قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَيَّ أَنَّمَا إِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ ﴾[2] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہہ دیجیئے کہ میں توبس تمہارے ہی جیسا بشر ہوں، میرے پاس یہ وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے۔ ‘‘ اور : ﴿ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا﴾[3] ’’ آپ کہہ دیجیے کہ پاک ہے اللہ۔ میں بجز ایک آدمی ( اور) رسول کے اور کیا ہوں؟‘‘ خود اللہ رب العزت کا ارشاد ہے : ﴿ لَقَدْ مَنَّ اللّٰهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْ أَنْفُسِهِمْ ﴾[4] ’’حقیقت میں اللہ نے بڑا احسان مسلمانوں پر کیا، جبکہ انہی میں سے ایک پیغمبر ان میں بھیجا ‘‘ ﴿ لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ ﴾ [5] ’’بےشک تمہارے پاس ایک پیغمبر آئے ہیں، تمہاری ہی جنس میں سے !‘‘
[1] سورۃ انیباء آيت 7 [2] سوره كہف آیت 110، السجدہ آیت 6 [3] سورۃ بنی اسرائیل آیت 93 [4] سورۃ آل عمران آیت 164 [5] سورۃ برات آیت 128