کتاب: بریلویت تاریخ و عقائد - صفحہ 142
’’کہا انہوں نے نہیں ہو تم مگر بشر مانند ہمارے،ارادہ کرتے ہو تم یہ کہ بند کرو ہم کو اس چیز سے کہ تھےعبادت کرےتے باپ ہمارے۔ پس لے آؤ ہمارے پاس دلیل ظاہر۔‘‘ جواباً پیغمبروں نے اپنی بشریت کا اثبات کرتے ہوئے ان کی تردید فرمائی : ﴿ قَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ إِنْ نَحْنُ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَمُنُّ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ﴾[1] ’’کہا واسطے ان کے پیغمبروں ان کے نے،نہیں ہم مگر آدمی مانند تمہاری! لیکن اللہ احسان کرتا ہے اوپر جس کے چاہے اپنے بندوں سے۔ ‘‘ نیز : ﴿ وَاضْرِبْ لَهُم مَّثَلًا أَصْحَابَ الْقَرْيَةِ إِذْ جَاءَهَا الْمُرْسَلُونَ ﴿١٣﴾ إِذْ أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمُ اثْنَيْنِ فَكَذَّبُوهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوا إِنَّا إِلَيْكُم مُّرْسَلُونَ ﴿١٤﴾ قَالُوا مَا أَنتُمْ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا﴾ [2] ’’اوربیان کیا واسطے ان کےایک مثال رہنے والے گاؤں کی، جس وقت کہ آئے ان کے پاس بھیجے ہوئے۔ جب بھیجے ہم نے طرف ان کی دو پیغمبر،پھر جھٹلایا انہوں نے ان دونوں کو، پس قوت دی ہم نے ساتھ تیسرے کے۔ پس کہا انہوں نے تحقیق ہم تمہاری طرف بھیجے گئےہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہیں ہو تم مگر ہمارے جیسے بشر۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے فرعوان اور اس کے پیروکاروں کے حوالہ سے فرمایا: ﴿ ثُمَّ أَرْسَلْنَا مُوسَى وَأَخَاهُ هَارُونَ بِآيَاتِنَا وَسُلْطَانٍ مُبِينٍ () إِلَى فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ فَاسْتَكْبَرُوا وَكَانُوا قَوْمًا عَالِينَ () فَقَالُوا أَنُؤْمِنُ لِبَشَرَيْنِ مِثْلِنَا وَقَوْمُهُمَا لَنَا عَابِدُونَ ﴾ [3] ’’پھر ہم نے موسیٰ اور ان کے بھائی ہارون کو اپنی نشانیوں سمیت بھیجا فرعون اور ان کے لشکر کی طرف۔ انہوں نے تکبر کیا اور وہ سرکش بن گئے۔ کہنے لگے،کیا ہم اپنے جیسے دو انسانوں پر ایمان لے آئیں؟ ‘‘
[1] سورۃ ابراہیم آیت 11 [2] سورۃ یسین آیت 13، 15 [3] سورۃ مؤمنون آیت 45، 46، 47