کتاب: بریلویت تاریخ و عقائد - صفحہ 138
حرام کر رہے ہیں؟ اپنی بیویوں کی خوشی حاصل کرنے کے لیے اور اللہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحم والا ہے۔ " اللہ تعالیٰ نے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے علم غیب کی نفی اپنے اس فرمان میں نفی کی ہے : ﴿ وَ مِنْ اَہْلِ الْمَدِیْنَۃِ مَرَدُوْا عَلَی النِّفَاقِ لا تَعْلَمُہُمْط نَحْنُ نَعْلَمُہُم ﴾ [1] "مدینہ والوں میں سے کچھ (ایسے ) منافق ہیں (کہ) نفاق میں اڑ گئے ہیں۔ آپ انہیں نہیں جانتے۔ ہم، انہیں جانتے ہیں۔" ﴿ عَفَا اللّٰهُ عَنْکَ لِمَ اَذِنْتَ لَہُمْ حتیٰ یَتَبَیَّنَ لَکَ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا وَ تَعْلَمَ الْکٰذِبِیْنَ﴾[2] "اللہ نے آپ کو معاف کر دیا (لیکن) آپ نے ان کو اجازت کیوں دے دی تھی، جب تک آپ پر سچے لوگ ظاہر نہ ہو جاتے اور آپ جھوٹوں کو جان لیتے؟" اسی طرح اللہ نے اپنے دیگر رسولوں سے بھی علم غیب کی نفی کی اور ارشاد فرمایا۔ " ﴿ یَوْمَ یَجْمَعُ اللّٰهُ الرُّسُلَ فَیَقُوْلُ مَاذَآ اُجِبْتُمْ قَالُوْا لا عِلْمَ لَنَا اِنَّکَ اَنْتَ عَلاَّمُ الْغُیُوْبِ﴾ [3] "جس دن اللہ پیغمبروں کو جمع کرے گا، پھر ان سے پوچھے گا کہ تمہیں کیا جواب ملاتھا؟وہ عرض کریں گے کہ ہم کو علم نہیں۔ چھپی ہوئی باتوں کو خوب جاننے والا بس تو ہی ہے۔ " اسی طرح اللہ نے اپنے اس قول میں فرشتوں سے علم غیب کی نفی کی ہے : ﴿ قَالُوْا سُبْحٰنَکَ لا عِلْمَ لَنَآ اِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا اِنَّکَ اَنْتَ الْعَلِیْمُ الْحَکِیْمُ ﴾[4] "وہ بولے تو پاک ذات ہے، ہمیں کچھ علم نہیں مگر ہاں وہی جو تو نے علم دے دیا، بیشک تو ہی بڑا علم والا، حکمت والا۔ " اسی طرح انبیاء و رسل کے واقعات و شواہد بھی اس بات کی بین دلیل ہیں کہ انہیں
[1] سورۃ التوبۃ : 101 [2] سورۃ التوبۃ : 43 [3] سورۃ المائدۃ : 109 [4] سورۃ البقرۃ : 32