کتاب: بریلویت تاریخ و عقائد - صفحہ 123
"نہیں جانتا کوئی بیچ آسمانوں کے اور زمین کے غیب مگر اللہ۔ " ﴿ اِنَّ اللّٰهَ عٰلِمُ غَیْبِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِط اِنَّہ عَلِیْمٌم بِذٰتِ الصُّدُوْرِ ﴾[1] "تحقیق اللہ جانتا ہے پوشیدہ چیزیں آسمانوں کی اور زمین کی، تحقیق وہ جاننے والا ہے سینے والی بات کو۔ " ﴿ اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ غَیْبَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِط وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌم بِمَا تَعْمَلُوْن﴾ [2] "تحقیق اللہ جانتا ہے پوشیدہ غیب آسمانوں کا اور زمین کا، اور اللہ تعالیٰ دیکھتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔ " ﴿ وَلِلّٰہِ غَیْبُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اِلَیْہِ یُرْجَعُ الْاَمْرُ کُلُّہ ﴾[3] "اور واسطے اللہ کے ہیں پوشیدہ چیزیں آسمانوں کی اور زمین کی، یعنی علم ان کا! اور طرف اسی کی پھیرا جاتا ہے کام سارا۔ " ﴿ اِنَّمَا الْغَیْبُ لِلّٰہِ فَانْتَظِرُوْاج اِنِّیْ مَعَکُمْ مِّنَ الْمُنْتَظِرِیْنَ ﴾ [4] "سوائے اس کے نہیں کہ علم غیب واسطے خدا کے ہے، پس انتظار کرو۔ تحقیق میں بھی ساتھ تمہارے انتظار کرنے والوں میں ہوں "۔ ﴿ وَعِنْدَہ مَفَاتِحُ الْغَیْبِ لایَعْلَمُہَآ اِلَّا ہُوَط وَ یَعْلَمُ مَا فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ وَ مَا تَسْقُطُ مِنْ وَّرَقَۃٍ اِلَّا یَعْلَمُہَا وَ لاحَبَّۃٍ فِیْ ظُلُمٰتِ الْاَرْضِ وَ لا رَطْبٍ وَّ لا یَابِسٍ اِلَّا فِیْ کِتٰبٍ مُّبِیْنٍ ﴾[5] " اور پاس اس کے ہیں کنجیاں غیب کی۔ نہیں جانتا ان کو مگر وہ! اور جانتا ہے جو کچھ بیچ جنگل کے ہے اور دریا کے ہے۔ اور نہیں گرتا کوئی پتہ، مگر جانتا ہے اس کو۔ اور نہیں
[1] سورۃ فاطر : 38 [2] سورۃ الحجرات : 18 [3] سورۃ ہود : 123 [4] سورۃ یونس : 20 [5] سورۃ الانعام : 59