کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 99
لکھا ہے۔ ’’میری نظر میں یہ سب سے بڑا انقلابی کارنامہ ہے کہ جو ابن سعود نے بدوؤں کو متمدن بنا دیا۔‘‘ استاد صلاح الدین مختار نے اپنی کتاب "تاريخ المملكة العربية السعودية ماضيها و حاضرها " میں لکھتے ہیں ’’یہ کارنامہ بادیہ نشینوں کو متمدن بنانا ہے۔ بدؤں کو زراعت و مکانیت کے لیے زمین دینا ہے۔ نیز ان کو دین اسلام کے بنیادی ارکان سکھانا اور اعلیٰ اخلاق کی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔‘‘ شاہ عبدالعزیز نے اپنی زندگی میں تقریبا 122 گاؤں قائم کئے۔ سب سے پہلا گاؤں 1912ء میں الارطاویہ کے کنوؤں کے پاس قائم کیا گیا جو ریاض سے 300 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ ہر ہجر ہر قبیلہ کے لیے الگ الگ قائم کیا گیا۔ اور ہجر میں مجاہدین کی رجسٹرڈ تعدا د 76ہزار 5 سو تھی۔