کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 9
برادرم الحاج بشیر حسین ناظم(قائد اعظم اعزاز برائے حسن کارکردگی اور صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی)کا ممنون ہوں کہ انہوں نے اس کتاب کی تیاری میں اپنے وقیع مشوروں سے نوازا۔
اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نےمجھے اس بطل جلیل کی حیات پر قلم اٹھانے کی توفیق عطا کی اور مشکور ہونے کی ایک ہی صورت سمجھ میں آئی ہے کہ میں درخدا اور در رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر حاضری میں دستہ بدستہ دعا کرتا رہوں کہ اللہ تعالیٰ کسی بھی مسلمان کو ان چوکھٹوں پر حاضری سے محروم نہ رکھے۔ آمین۔
آخر میں، میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب فاروق احمد خان لغاری صاحب کا اعماق قلب و دل سے سپاس گزار ہوں کہ انہوں نے اپنی ملی و قومی مصروفیات کے باوجود کتاب کا مطالعہ فرمایا اور حقائق افروز دیباچہ رقم فرمایا۔
بحر اللہ ہزاروی