کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 8
بھی مسلمان کے لیے کتنی مقدس ہو سکتی ہے اس کا اندازہ ہر صاحب ایمان کوہوسکتا ہے۔ اسی تقدس کی وجہ سے اس سے محبت و عقیدت رکھنا کسی بھی مسلمان کے لیے ایک ناگزیر حقیقت ہے۔ اسی لئے میں نے یہ کتاب لکھی ہے کہ اس سر زمین کو ایک نئی زندگی اور نئی تاریخ عطا کرنے والے بطل جلیل کی زندگی اور اس کے کارناموں سے آنے والی نسلیں آگاہ رہیں کیونکہ اس سرزمین سےمحبت ہمارے ایمان کا ایک حِصّہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میری یہ کوشش مختصر سی ہے تاکہ سب کچھ ایک ہی کتاب میں سما سکے۔ ورنہ شاہ عبدالعزیز کی زندگی تو اس قدر تہہ در تہہ ہے اور ہر تہہ اس قدر وسیع ہے کہ کسی ایک پر ہی اگر قلم اٹھایا جائے تو کئی ضخیم جلدیں بن جائیں۔ اگرچہ میری یہ کتاب تفصیلی نہیں ہے جو کہ ہو بھی نہیں سکتی تھی۔ لیکن یہ سوچ کر بڑی تسکین ہوتی ہے کہ جب تک اردو زبان میں اس موضوع پر مزید کتابیں نہیں لکھی جاتیں، میری یہ مختصر کتاب بانی مملکت سعودی کا ایک مکمل خاکہ تو پیش کرتی ہے۔ ان شاء اللہ شاہ عبدالعزیز کی زندگی اور ان کی شخصیت کا اور زاویوں سے بھی جائزہ لینے کی کوشش کروں گا۔ آپ جانتے ہیں کہ کسی ایسی کتاب کی تصنیف جو فکشن نہ ہو بلکہ تحقیقی کاوشیں مانگتی ہو ں کسی خار زار میں سفر کرنے سے کم نہیں۔ اس تپتے ہوئے صحرا میں بادل کا کوئی ٹکڑا اگر سرپر سایہ کر دے تو اس کا شکریہ ادا کئے بغیر اس سفر کی رواد مکمل نہیں ہو سکتی۔ بادل کا یہ ٹکڑا میرے عزیز دوست نثار رزمی ہیں جو خود بھی اقلیم قرطاس کے ایک فرماں رواں ہیں۔ ان کا میں مشکور ہوں۔ ان کے علاوہ