کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 78
گیا۔ میرے ہاتھوں سے اس کے پاؤں چھوٹ گئے۔ اور وہ اندر کے طرف بھاگا مجھے امیر عجلان کا پیچھا کرنا تھا مگر بھائیوں نے منع کیا۔ پھر عبداللہ بن جلوی اندر داخل ہو گئے ان پر فائرنگ ہو رہی تھی۔ دوسرے دس افراد بھی ان کے پیچھے اندر داخل ہو گئے۔ ہم نے بڑا دروازہ کھول دیا اور ہمارے تمام ساتھی بھی اندر داخل ہو گئے۔
اس دوران ابن جلوی عجلان کو ذبح کر چکا تھا۔ اس کے 80 افراد میں سے آدھے مارے گئے۔ چار آدمی قلعہ کے دروازے سے گر کر زخمی ہو گئے، باقی افراد کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔
شہر والوں کو اطلاع ہوئی تو وہ آگئے پھر ہم نے فصیلوں کو تعمیر کر نا شروع کر دیا۔
والد صاحب اور امیر کویت مبارک صباح کو خوشخبری دینے کے لیے ہم نے ایک ساتھی کو بھیجا۔