کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 76
میں نے کہا ’’ مجھے تمہارے آدمی کی تلاش ہے اور میں اسے قتل کرنا چاہتا ہوں۔
اس نے کہا ’’تم میرے خاوند کو قتل نہ کرو۔ ابن رشید یا شمر کے اور لوگوں کو قتل کردو۔ تم میرے آدمی کو قتل کیسے کرو گے وہ تو قلعہ میں ہے۔ اور اس کے ساتھ 80 افراد پر مشتمل حفاظتی دستہ ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ اگر اسے پتا چلا تو نہ تو تم اپنی جان بچا سکو ں گے اور نہ ہی یہاں سے نکلنے کاراستہ ہو گا۔‘‘
میں نے اسے باتوں میں لگا لیا۔ اور قلعہ سے عجلان کے نکلنے کا وقت پوچھا۔ اس نے کہا ’’ وہ سورج نکلنے کے بعد باہر آتا ہے۔ ہم نے اسے اور اس کے ملازموں کو بند کر دیا۔ پھر اس کھڑکی کی طرف متوجہ ہو گئے جہاں سے وہ نکل کر اس گھر میں آٹا تھا اور جہاں ہم موجود تھے۔
ہمارے گھرسے وہ گھر نظر آتا تھا۔ جہاں بھائی محمد اور ان کے ساتھی تھے۔ وہ ہمارے پاس آگئے۔ اس وقت رات کے ساڑھے تین بجے تھے۔ ہم نےکھجوریں کھالیں۔ کچھ دیر آرام کیا۔ پھر صبح کی نماز ادا کی۔ اور سوچنے لگے کہ اب کیا کرنا چاہیے۔ اس دوران خواتین سے ہم نے معلومات حاصل کرلی تھیں کہ عجلان کے لیے دروازہ کون کھولتا ہے۔
انہوں نے اس خاتون کے بارے میں بتایا جو دروازہ کھولتی ہے۔ ہم نے اپنے ایک مرد جو اس کے قد کا تھا کو وہی کپڑے پہنائے جو وہ پہنتی تھی۔ اور اس کو سمجھا یا کہ تم دروازے کے پاس رہنا جب اندر سے دروازہ کھٹکٹھانے کی آواز آئے۔ تو تم دروازہ کھول دینا۔ تاکہ وہ ہمیں نظر آجائے۔ یہ تمام انتظامات کرنے