کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 7
سمودیا جائے تاکہ کوئی مخصوص بات جاننے کے لئے قاری کو مزید کتابوں کی تلاش نہ کرنا پڑے۔
یہ جان کر مجھے انتہائی دکھ ہوا کہ اس عظیم شخصیّت کے بارے میں اردو زبان میں مواد نہ ہونے کے برابر ہے۔ جبکہ انگریزی اور فرانسیسی زبان کےعلاوہ دوسری زبانوں میں بھی ان کے بارے میں کتابیں موجود ہیں۔ مجھے اس بات کا بڑی شدّت سے احساس ہو ا کہ شاہ عبدالعزیز کی زندگی پر ایک ایسی کتاب کا ہونا بے حد ضروری ہے جو ہماری آنے والی نسلوں کو سرزمین حجاز کے اس مایہ ناز سپوت کے بارے میں مفید معلومات بہم پہنچائے۔ مملکت سعودی عرب کے ساتھ ہم دیگر رشتوں کے علاوہ روحانی رشتے میں بھی بند ھے ہیں۔ مملکت سعودی عرب وہ سرزمین ہے جہاں خانہ کعبہ ہے جس کی طرف منہ کر کے ہم اپنے پروردگار کی بندگی واطاعت سے سرور قلب و جان حاصل کرتے ہیں اور آخرت کا سامان بھی۔ اس خاص پہلو کو مدّ نظر رکھتے ہوئے مملکت سعودی عرب کے بانی کے بارے میں ہماری نسلوں کا لا علم ہونا یقیناً ایک افسوسناک بات ہو گی۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ایک نمائندہ کی حیثیت سے میں نے جو تقریباً 13 سال مملکت سعودی عرب میں گزارے ہیں وہ میری زندگی کا یاد گار دور ہے اس قیام کے دوران مجھے قلب و جان کا جو سکون نصیب ہوا و ہ میری روح پر ایک قرض ہےاس کتاب کی تصنیف دراصل اسی قرض کو ادا کرنے کی ایک کوشش ہے۔ لیکن یہ صرف کوشش ہی ہے کیونکہ یہ قرض ایسا نہیں جسے ادا کرناا نسان کے بس کی بات ہو۔
وہ سرزمین جس نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم چومے ہوں کسی