کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 58
سلطنت کی شرائط کو مسترد کر دیتے ہیں۔ ان کے سامنے تمام دروازے بند ہو جاتے ہیں۔ صرف صحرا کی طرف جانے کا دروازہ کھلا رہتا ہے۔ وہ دوبارہ خیموں کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ وہ زمین کے کسی حصہ کا مالک نہیں رہتے ہیں انہیں اعتماد ہے تو بس اللہ تعالیٰ کی ذات بابر کات پر،صحرائی بدو اسی توکل اور اعتماد کو اپنا سب سے بڑا خزانہ سمجھتے ہیں۔‘‘ یہ وہ کلمات ہیں جو امین الریحانی نے شہزادہ عبدالعزیز کے بارے میں لکھے ہیں۔