کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 52
شاہ عبدالعزیز نام و نسب
نام و نسب
عبدالعزیز بن عبدالرحمٰن بن فیصل بن ترکی بن عبداللہ بن محمد بن سعود بن محمد بن مقرن بن مرخان، بن ابراہیم بن موسی بن مانع، عنیزہ کے مشہور قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔
والدہ ماجدہ
سارہ بنت احمد السدیری یہ ایک عقلمند دین دار خاتون تھیں۔
شاہ عبدالعزیز کی پیدائش 29 ذوالحجہ کے مہینہ میں 1293ھ میں ہوئی۔
زرکلی نے اپنی کتاب شبہ الجزیرہ ج 1 صفحہ 58 پر یہی لکھا ہے۔ وہ آگے چل کر لکھتا ہے ’’انہوں نے آل سعود کے ادیب اور عالم شہزادہ عبداللہ بن عبدالرحمٰن، جو شاہ عبدالعزیز کے بھائی تھے، سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ان کی تاریخ پیدائش 1297ھ ہے لیکن صحیح یہ ہے کہ وہ 1293ھ مطابق 1876ء میں پیدا ہوئے اور یہی صحیح ہے ‘‘
تعلیم و تربیت
والدین نے ان کی تعلیم و تربیت کا بہترین انتظام کیا۔
وہ الشیخ قاضی عبداللہ الخرجی کے شاگرد تھے۔ قرآن پاک کی تعلیم اور ابتدائی دینی تعلیم ان سے ہی حاصل کی۔ اصول فقہ اور توحید کی تعلیم انہوں نے الشیخ عبداللہ بن عبدالطیف سے حاصل کی۔ جب گیارہ برس کے ہوئے تو شرعی علوم پر بھی مکمل