کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 464
پریس کی رائے
’’ مصنف نے نہایت ہی محنت اور جانفشانی کے ساتھ شاہ عبدالعزیز آل سعود کے کارہائے نمایاں کا احاطہ کرتےہوئے ان کی زندگی کا جائزہ لیا ہے اوراپنے قاری کو ایسا مصدقہ تاریخی مواد برائے مطالعہ فراہم کیا ہے کہ وہ اس حقیقت باہرہ کو بلا اجبار واکراہ تسلیم کر لیتا ہے کہ شاہ عبدالعزیز نے صرف مملکت سعودی عرب کو مغربی ایشیاء کی ممتاز ریاست بنایا بلکہ پورے مغربی ایشیاء کی ریاستوں کے لئے ترقی و پیشرفت کے راستے کھول دئیے۔‘‘
تبصرہ روزنامہ نوائے وقت، 2 ستمبر 1997۔
’’مانسہرہ کے ایک علمی گھرانے کے سپوت و سکالر بحر اللہ ہزاروی نے پہلی بار ون رات کاؤشوں کے بعد اس عظیم ہستی کے بارے میں ایک ضخیم اور علم و معلومات سے بھر پور کتاب لکھی ہے، جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ اس کتاب کے ذریعے برادر اسلامی ملک سعودی عرب اور پاکستان کے رشتے نہ صرف مضبوط ہوں گے بلکہ ہزاروی کی کاوشوں کی بدولت یہ کتاب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک پل کی حیثیت رکھتی ہے ‘‘
روزنامہ الاخبار 2 نومبر 1997
"هذا وقد اعتمد المؤلف في تاليف الكتاب علي مصادر و مراجع موثقة و أصلية من خلال اتصاله بالمراكز البحثية بالمملكة العربية السعودية سيما مركز الملك عبدالعزيز للابحاث ابان فترة عمله بالممكة "
وقد تلقت الاوساط العلمية بباكستان هذا الكتاب