کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 461
آپ نے نہایت موثر کاؤش کی ہے۔ یہ کتاب ہماری لائبریر میں ایک اچھا اضافہ ہے اللہ کریم آپ کو اجر عطا فرمائے۔آمین ‘‘ فرید احمد پراچہ ڈائریکٹر علماء اکیڈیمی ماشاء اللہ کتاب نہایت عمدہ اور مفید ہے ادبی اور علمی منہاج اختیار کیا گیا ہے اور وقیع معلومات کا خزانہ جمع کیا گیا ہے۔ جس کے لئے آپ کی کوششیں قابل تحسین آفرین ہیں۔ اخوکم المخلص مقدم(م)دکتور عمر فاروق غازی ڈائریکٹر سید مودودی انسٹی ٹیوٹ لاہور ’’آپ کی یہ کاوش گرا نقدر ہے۔ خدا آپ کو اجر عظیم دے اور مزید زور قلم عطا فرمائے ‘‘ آغا خلیل احمد پرنسپل صادق پبلک ہائی اسکول بھالپور ’’جہاں تک کتاب کا تعلق ہے تو عرض ہے کہ ایسی کتاب شاہد ہی ہو جس میں سعودی عرب اور سعودی شاہی خاندان کی تاریخ درج کی گئی ہو۔ یہ آپ کی منفرد اور بہت ہی قابل تعریف اور کامیاب کوشش ہے۔ میں وہاں ریاض میں تقریبا 18 سال رہا ہوں اور اتنی معلومات نہ پتہ چل سکی جو اس کتاب میں آپ نے بہت ہی مہارت سے مرتب کی ہیں ‘‘۔ ڈاکٹر تسنیم غنی ڈائریکٹرایڈ منسٹر یش سلطانہ فاؤنڈیشن