کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 460
’’مصنف نے صدیوں کی ثقافت و تمدن کو یکجا کرنے کےساتھ ساتھ جزیرہ نمائے عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود کی ہمہ تن پہلو شخصیت کو مجتمع کر کے عالم اسلامی کی نئی نسل کو فی الوقت ایسی مکمل جامع مانع اور مبسوط کتاب ترتیب دینے کی کوشش لائق تحسین ہے ‘‘ لیاقت علی خان جتوئی وزیر اعلیٰ سندھ ’’جناب ہزاروی صاحب کی یہ کتاب ایک ایسا جھروکہ ہے جس سے ہم سعودی عرب کی ہر میدان میں اپنی آنکھوں کے سامنے ترقی کے مناظر دیکھ سکتے ہیں۔ کتاب پڑھنے کے بعد بانی سعودی عرب کی شخصیت کے تین پہلو خاص طور نمایاں ہو کر سامنے آتے ہیں۔ پہلا پہلو ان کی قوت ایمانی یعنی اللہ تعالیٰ کی ذات پر غیر متزلزل ایمان، دوسرا قابل ذکر پہلو ہے ان کی غیر معمولی شجاعت اور ان کی شخصیت کا تیسرا بڑا پہلو تھا حکمت ‘‘ زاہد ملک چیف ایڈیٹر پاکستان ابز رور اور ہفتہ روزہ حرمت اسلام آباد ’’آپ نے تحقیق کا حق ادا کر دیا ہے اردو زبان میں اس موضوع پر پہلی مفصل اور جامع کتاب ہے۔ اس کتاب کے ذریعے آپ نے مملکت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان بہتر آگہی پیدا کرنے کی کامیاب کوشش فرمائی۔‘‘ محمد اسلم سلیمی ڈائریکٹر ادارہ معارف اسلامی لاہور