کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 459
’’آپ کی تالیف پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے میں کافی مدددیگی ‘‘۔ جسٹس میاں محبوب احمد چیف جسٹس شریعت کور ’’بحر اللہ ہزاروی صاحب کی کتاب یقیناً ایک بہت بڑی خدمت ہے جس سے شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود کی عظیم شخصیت سے اردو پڑھنے والے افراد روشناس ہو سکیں گے۔ میری خواہش ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ میں اس کاوش پر بحراللہ ہزاروی صاحب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ کارخیر جاری رکھنے کی توفیق اور صلاحیت عطا فرمائے۔ محمد اعجاز الحق ایم این اے نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (تقریب رونمائی میں کی گئی تقریر سے اقتباس) ’’میں مملکت سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے بارے میں اتنی جامع اور ہمہ گیر کتاب لکھنے پر اپنی اور طرف سے اور صوبہ سرحد کے عوام کی جانب سے مصنف بحر اللہ ہزاروی کو اس یقین دہانی کے ساتھ مبارک بادپیش کرتا ہوں۔ تاکہ وہ اپنی کاؤشیں اسی جزبے کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے پاکستان کا نا م روشن کریں گے۔‘‘ سردار مہتاب خان عباسی وزیر اعلیٰ صوبہ سرحد