کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 458
’’آپ کی یہ کاوش قابل ستائش ہے اور اس سے ہمارے برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے متعلق معلومات میں اضافہ ہو گا۔ جنرل جہانگیر کرامت چیف آف آرمی سٹاف 13 اگست 1998 ’’میں نے آپ کی تالیف ‘‘ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب پڑھی اور مجھے بہت خوشی ہوئی کہ یہ خوبصورت معلوماتی کتاب ایک پاکستانی نے اردو میں بانی مملکت سعودی عرب کے بارے میں تحریر کی ہے ‘‘ محمد شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب ’’آپ نے اچھا کیا کہ جناب محترم عالی مرتبت شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود پر ایک اچھی کتاب تالیف کردی ہے تاکہ کل کے سعودی عرب اور آج کے سعودی عرب میں موازنہ کرنے میں آسانی ہو۔ بہ ایں ہمہ مملکت سعودی عرب نے دنیائے علم و حکمت میں بھی قابل قدر کانامے انجام دئے ہیں۔ میری رائے ہے کہ ان کارناموں کو عہد بہ عہد روشنی دینی چائیے۔ یہ بجائے خود ایک ریسرچ کا مرحلہ ہے۔ غالبا آپ یہ کام کر لیں گے۔ تالیف کتاب پر دلی مبارک باد بہ احتراماں فراواں آپ کا مخلص حکیم محمد سعید