کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 456
’’اس کتاب میں شاہ عبدالعزیز آل سعود کی بہادری،جزبہ خدمت اسلام، تہور و شجاعت، علوم دین کی تبلیغ و اشاعت، عالم اسلام کے دکھوں کے مداوا کے لئے جانفشانی،قرآن وسنت کی حکمرانی اور مملکت سعودی کی ترقی و خوشحالی شامل ہے اور وہ واقعات بھی ہیں جن کا شجاعانہ مقابلہ کر کے شاہ عبدالعزیز علیہ الرحمہ نے قوم کو سلک اتحاد میں پرودیا۔
میں بحر اللہ ہزاروی کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے پاکستان کی قومی زبان میں یہ کتاب تصنیف کر کے ایک کارنامہ انجام دیا ہے اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مملکت سعودی عرب کو خادم حرمین شریفین شاہ فہد بن عبدالعزیز کی مدبرانہ قیادت میں مزید ترقی و کامرانی عطا فرمائے۔ آمین۔‘‘
چوہدری شجاعت حسین
وزیر داخلہ
اسلامی جمہوریہ پاکستان
“ I must convery my appreciation to you for collating such an informative piece of work. It shall prove to be a good reference book for all those whoare interested in the history of the region.”
Gohar Ayub Khan
Foreign Minister
24 june 1998