کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 453
کتاب کے بارے میں تاثرات اور تبصرے ’’پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ دیرینہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے عوام اور قیادت کے درمیان اسلامی اخوت و محبت کا مستحکم رشتہ موجود ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ کتاب اردو کے قارئین کے لئے سعودی عرب اور اسکے بانی کے متعلق معلومات کا مفید علمی اضافہ ثابت ہو گی۔ مصنف اس کاوش پر مبارک باد کے مستحق ہیں ‘‘ وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان (پیغام سے اقتباس) ’’مملکت سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ مجھے امید ہے کہ اس کتاب کی بدولت ان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔ میں جناب بحر اللہ ہزاروی کو ان کی اس قابل ستائش کاوش پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید اعلی اور معیاری کتابیں تحریر کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین وسیم سجاد چئیرمین سینٹ