کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 439
شاہ عبدالعزیز نے یہ سب کچھ کیوں نہ کیا ؟ صرف اسی لئے کہ خداوند تعالیٰ پر ان کا ایمان کامل تھا۔
ان کو یہ اچھی طرح علم تھا کہ یہ شان و شوکت ان کی اس وقت کوئی فائدہ نہ دے گی جب ان کی ملاقات اللہ تعالی سے ہو گی۔ اس وقت انہیں فائدہ ان کا ایمان کامل اور نیک اعمال ہی پہنچائیں گے جو زندگی میں کئے ہوں گے۔ انہوں نے اس خالق کائنات پر ایمان کامل رکھا۔ وہ ایک متقی، صالح، امانت دار اور بہادر بادشاہ تھے۔