کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 437
شاہ عبدالعزیز نہایت دور اندیش، عقلمند اور صاحب عادات شفیقہ تھے۔ ان میں بے مثال جذبہ خدمت تھا۔ مضبوط ارادے کے مالک تھے۔ ہمیشہ رب العالمین سے مدد مانگتے تھے۔ ان میں عفو و درگزر کا مادہ بہت زیاد ہ تھا۔ قیدیوں کو معاف کرنا اور ان کی عزت و توقیر کرنا ان کی عادت ثانیہ تھی۔ آپ کی مندرجہ بالا صفات کی وجہ سے ہی آج کی مملکت سعودی عرب معرض وجود میں آئی ایسی مملکت،جس میں امن و امان الحمد اللہ مثالی ہے۔ کمال یہ ہےکہ ان کی اولاد نے باپ کی قائم کردہ مملکت کو اچھے اچھے کارناموں سے اتنا مضبوط اور مستحکم بنایا ہے کہ انہیں بہر حال قابل تحسین سمجھنا چاہیئے۔