کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 435
شاہ عبدالعزیز کے محیر العقول کا رنامے شاہ عبدالعزیز کے محیر العقول کارنامے بہت ہیں۔ یہ ایسے ہیں کہ کسی بھی شخصیت کے کارنامے اس سے کم ہونگے۔ ان حیران کن کارناموں میں سے کچھ ذیل میں درج کئے جاتے ہیں۔ 1۔ شاہ عبدالعزیز ربع خالی کے صحرا میں اس حالت میں گھومتے پھرتے رہے جہاں نہ پینے کے لئے پانی تھا نہ کھانے کیلئے کوئی چیز اور نہ لوگوں کی کثرت۔ نہ کوئی آلہ جس سے سمت معلوم ہو سکے۔ نہ کوئی رستہ بتانے والا۔ نہ کوئی نقشہ جو راستوں کا تعین کر سکے۔ اس مرد آہن کے پاس صرف اور صرف پختہ عزم، جرات اور بہادری تھی۔ یہ نوجوان کویت سے محض توکل اللہ کے آسرے پر نکلا اور پروردگار کی مدد و نصرت سے کامرانیاں حاصل کیں۔ اس وقت شہزادے کی عمر بیس برس اور چھ مہینے تھی۔ 2۔ اس کا وقت بھی اللہ رب العزت پر پختہ یقین تھا جب اس نے ابن رشید کو چیلنج کیا، اس کا تعاقب کیا، پھر اس کا خاتمہ کیا۔ 3۔ عثمانی حکومت سے لڑا۔ اس حال میں کہ عثمانی حکومت ابن رشید کی مدد کیلئے ہر طرح سے تیار تھی۔ اس نوجوان رعنا نے ان کو شکست دی اور وہ بھی محض اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت سے۔ ان کے مخالفین کا عتماد اپنی طاقت اور اسلحہ پر تھا۔ لیکن انہوں نے انہیں اللہ تعالیٰ کی مدد سے قصیم سے نکال دیا۔