کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 419
یوسف یاسین کی یاد داشتیں
شیخ یوسف یاسین شاہ عبد العزیز کے بہت قریب تھے۔ 1924ء سے ان کے ساتھ تھے۔ وہ عام و خاص مجالس میں شرکت کرتے تھے۔ وہ پرائیوٹ سیکرٹری بھی رہے ہیں۔ وہ شاہ عبد العزیزسے یہ بات کئی بار سنی کہ اگر مسلمان عرب دشمنوں سے لڑائی لڑنا چاہیں اور وہ لڑائی کیلئے کوئی موثر آلہ تیار کر لیں تو دشمن ان کے مقابلے میں سینکڑوں آلات تیار کر لیں گے۔ لیکن اگر ان آلات کے مقابلے میں مسلمانوں میں صرف قوت آ جائے تو دشمن ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور وہ طاقت اللہ تعالیٰ پر ایمان کامل ہے۔ اپنے آپ پر اعتماد وہ قوت ہے جس کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔‘‘
اللہ تعالیٰ اور تمہارے درمیان معاہدہ
وہ لکھتے ہیں کہ میں نے خود شاہ عبد العزیز کی زبانی سنا جب وہ اپنے بیٹے سعود سے بیعت سے قبل بات کر رہے تھے۔ انہوں نے فرمایا
اے سعود! مجھے اپنے رب سے بہت محبت ہے۔ مجھ پر اس کی بہت زیادہ مہربانیاں ہیں۔ میں مملکت کی ذمہ داریوں کا بوجھ تمہارے کندھوں پرڈال رہا ہوں لیکن تم اپنے آپ کو مطمئن نہ سمجھنا۔ تمہیں معلوم رہنا چاہیے کہ یہ تمہارے پروردگار اور تمہارے درمیان معاہدہ ہوا ہے اسے نبھاؤ۔ رات کی تنہائی میں اس سے ڈرو اور رات کو اس سے زیادہ معافی مانگو۔