کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 418
یہ البصر نامی گاؤں کا تھا۔ جو قصیم کے علاقے میں تھا۔ شاہ نے اس بدو کو مزید ہدایت کی کہ اگر اس کو کوئی ضرورت ہو تو ان کے دفتر کے سر براہ کو بتائے۔
اس بدو سے ملاقات کی تفصیل اس طرح ہے کہ 35 سال قبل جب آل رشید سے مسلسل لڑائی جا رہی تھی۔ اور شاہ عبد العزیز گھوڑے پر سوار لڑائی میں شریک تھے۔ ایک دن وہ جنگ کے میدان سے باہر نکلے مگر اکیلے تھے۔ کسی کو پتا نہ تھا۔ اس طرح وہ دشمن کی قوت کا اندازہ اور گاؤں والوں کی رائے معلوم کرنا چاہتے تھے۔ اس دوران انہیں یہ شخص ملا۔ اس نے ان کو گھر بلایا۔ وہ یہ نہیں جانتا تھا کہ یہ بادشاہ ہیں۔ لیکن یہ سمجھتا تھا کہ یہ شاہ عبد العزیز کا آدمی ہے۔ یہ واقعہ شاہ عبد العزیز کے ذہن میں ابھی تک محفوظ تھا۔