کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 413
اس دن وہ مختلف علاقوں سے گزرے۔ اس دوران بدوؤں سے بھی ملتے رہے۔ بدوؤں سے مل کر ان کو بہت خوشی ہوتی تھی۔ وہ ان کو مالی مدد بھی دیتے تھے۔
ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہوئے صدقہ و خیرات کرتے جاتے تھے۔ خواہ ریاض سے مکہ مکرّمہ آرہے ہیں یا مکہّ مکرّمہ سے ریاض جا رہے ہوں۔ ہزاروں ریال صدقہ کرتے تھے۔