کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 408
مکہ مکرمہ کے معززین کو نجد کے دورہ کی دعوت 1359ھ(1940ء)کی بات ہے جب شاہ عبدالعزیز مکہ مکرمہ میں، انہوں نے مکہ مکرمہ کے معززین کو نجد کے دورے میں دعوت دی۔ اس دعوت پر مکہ مکرمہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ فواد حمزہ نے اس محبت، مہربانی، مہمان نوازی کا خود مشاہدہ کیا۔ اس نے اس سفر کی رپورٹ رحلۃ الربیع نامی کتاب میں لکھی ہے۔ وہ لکھتےہیں۔ ’’شاہ عبدالعزیز حج کے موسم میں حجاز تشریف لاتے تھے یہاں تین ماہ گزارتے تھے۔ اس دوران مکہ مکرمہ کے معززین ان سے ملاقاتیں کرتے تھے۔ ان مجالس میں ملاقات کے وقت اخلاص اور فرماں برداری کی باتیں ہوتی تھیں۔ مکہ مکرمہ کے معززین شاہ عبدالعزیز سے درخواست کرتے تھے کہ وہ زیادہ دنوں تک مکہ مکرمہ میں قیام کریں۔ شاہ عبدالعزیز ان کے جذبات کی بڑی قدر کرتے تھے۔‘‘ ایک دن شاہ عبدالعزیز نے اس طرح کی جذباتی باتیں سنیں تو فرمایا کہ ’’میرا دل چاہتا ہے کہ میں زیادہ دنوں تک آپ کے پاس رہوں۔ بلکہ یہاں پورا سال رہنے کی خواہش ہے۔ لیکن حقیقت کا آپ کو پتہ ہے کہ میں زیادہ عرصہ صحرا ء میں رہا ہوں اور وہاں زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔ آپ کو بھی چاہیے کہ آپ نجد آئیں اور اس کے بارے میں معلومات حاصل کریں کیونکہ آپ نجد کے بارے میں کم جانتے ہیں۔ آپ ایک ہی قوم ہیں اور اب تو سفر کے لئے وسائل بھی دستیاب ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے۔ حاضرین نے شاہ عبدالعزیز کی اس پیشکش پر آمین کہا۔ اور ان کے خلوص کا