کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 403
رونما ہو رہا تھا۔ اس انقلاب کے نتیجہ میں نہ صرف مواصلات، تعلیم اور صحت بلکہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں ایک نیا باب شروع ہوا۔ یہاں سے نہ صرف تیل بلکہ گیس بھی نکلی۔پھر نہ صرف آرامکو کمپنی اس کام میں لگی رہی بلکہ دوسری جاپانی، اٹلی،فرانسیسی اور عرب ملکوں کی کمپنیاں بھی شامل رہیں۔
شاہ عبدالعزیز جب ریاض میں تھےاور وہ کسی کی مدد کرتے تھے تو ان کو جو دعا دی جاتی تھی وہ یہ تھی ’’ اللہ تعالیٰ تمہیں زمین کےخزانے دے۔‘‘ یہ دعا ان کی زندگی میں پوری ہو گئی کہ اللہ تعالیٰ نےحقیقت میں ان کو زمین سے خزانے عطا فرما دئیے۔