کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 395
جو 1902ء سے شاہ عبدالعزیز کی وفات 1953ء تک دکھایا گیا۔ جو آج بھی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے قائم ہے۔
تاریخی فن پارے
نقشوں کے بعد تصویری فن پارے بھی موجود ہیں جن میں سب سے پہلے ان افراد کے نام ہیں جو ریاض کو فتح کرنے میں شاہ عبدالعزیز کے ہمراہ تھے۔ جو ایک اہم کارنامہ تھا۔
تصویری فن پاروں میں شاہ عبدالعزیز کی وہ کہانی بیان کی گئی ہے کہ کس طرح انہوں نے مملکت سعودی عرب کی تشکیل نو کی ہے۔ زیادہ تصویریں شاہ عبدالعزیز کی زعمائے عالم کے ساتھ ہیں جن میں امریکی صدر روزو ویلٹ اور برطانوی وزیر اعظم چرچل، مصر کے بادشاہ فاروق اور اس کے علاوہ دوسری وہ تصاویر ہیں جو ان کے بچوں کے ہمراہ ہیں۔
اس میں وہ حصہ بہت دلچسپ ہے جہاں شاہ عبدالعزیز کے استعمال کردہ اسلحہ کا سیکشن ہے اس میں بہت نادر قسم کا اسلحہ موجود ہیں۔ خنجر بھی ہیں جن پر مملکت سعودی عرب کا سرکاری نشان ہے۔ ایک اور تلوار پر یہ الفاظ ہیں ’’العدل اساس الملک ‘‘۔ نادر قسم کی وہ تلواریں بھی ہیں جو مملکت سعودی عرب کو متحد کرنے کی جدو جہد میں شا عبدالعزیز نے استعمال کی ہیں۔ ان پر کچھ قرآنی آیات کندہ ہیں۔
بندوقوں میں ایسی بندوقیں بھی ہیں جو بہت قدیم ہیں ہر بندوق کا اپنا الگ نام ہے۔ کسی پر ماشاء اللہ کی عبارت کندہ ہے۔ زیادہ تر بندوقیں اٹلی، انگلینڈ اور