کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 393
شاہ عبدالعزیز کا غیظ وغضب
جب شاہ عبدالعزیز کو اقوام متحدہ کی قرار داد کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے مملکت سعودی عرب کے وفد کو فوری طور پر نیویارک چھوڑ نے کیلئے کہا۔اس موقع پر شاہ عبدالعزیز نے کہا:
’’امریکہ اور برطانیہ کو چاہیے کہ وہ یا تو عرب سرزمین کو قبول کر لیں جہاں امن اور سکون ہو۔ یا یہودی سر زمین جہاں خون و خرابہ ہو۔‘‘ یہ بات فروری 1945ء میں امریکی سفیر نے ایک بیان میں کہی جو اخباری نمائندوں کے سامنے پڑھا گیا۔ یہ رپورٹ اسی دن برطانیہ اور امریکہ کی حکومتوں کو بھیج دی گئی۔
یہ خفیہ دستاویز پر مشتمل رپورٹ تھی اور 18 مئی 1979ء کو اسے ظاہر کیا گیا۔
امریکی سفیر نے 5 جنوری 1940ء کو ایک اور رپورٹ ارسال کی تھی جس میں انہوں نے شاہ عبدالعزیز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ شاہ عبدالعزیز کہتے ہیں۔
’’میرےلئے یہ عزت کی بات ہو گی اگر میں جنگ کے میدان میں فلسطین کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہو جاؤں۔‘‘
یہ وہ چند اہم حقائق تھے جو شاہ عبدالعزیز نے فلسطین کے مسئلہ کے ضمن میں نہایت بے باکی سے بیان کئے۔
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ شاہ عبدالعزیز اس مسئلہ کو موت و زندگی کا مسئلہ سمجھتے تھے۔