کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 392
’’ہمیں یہ امید تھی کہ اقوام متحدہ کا فصلہ عدل اور انصاف کا آیئنہ دار ہو گا اور وہ امن اور سلامتی کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔‘‘ جی ہاں۔ ہم نے اس ادارہ سے ایک ایسی بنیادی چیز کی امید کر رہے تھے جو مفاہمت کی ابتدا بن سکے۔ لیکن آج کی قرار داد نے ہماری تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ اس سے اقوام متحدہ کا میثاق بھی متاثر ہوا ہے۔ ہمیں یہ پتا ہے کہ بڑی طاقتوں کےنمائندوں نے دباؤ ڈالا ہے۔