کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 385
امریکی کانگرس
شاہ عبدالعزیز نے اپنے وزارت خارجہ جد ہ کو 3 صفر 1363ھ بمطابق(1944) کو ایک ٹیلیگرام بھیجا کہ جدہ میں مقیم امریکی سفیر سے رابطہ قائم کیا جائے اور ان کو بتا دیا جائے کہ ان کی معلومات کے مطابق کانگرس کے بعض ممبروں نے ایک قرار داد پیش کی ہے کہ فلسطین کی حیثیت ختم کر دی جائے۔ اس ضمن میں میری ناراضگی سے امریکی سفیر کو صاف صاف آگاہ کر دیا جائے۔ اس بارے میں میرےیہ جذبات امریکی صدر روزویلٹ کو بھی پہنچائے جائیں۔
یہ حقیقت ہے کہ شاہ عبدالعزیز نے فلسطین کے بارے میں امریکی صدر کے نام جو خطوط ارسال کئے تھے ان کا شمار تاریخی دستاویزات میں ہوتا ہے۔
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس مسئلہ کے بار ے میں شاہ عبدالعزیز کے کیا جذبات تھے۔