کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 382
فلسطین کا مسئلہ اور شاہ عبدالعزیز شاہ عبدالعزیز نے اپنی زندگی میں فلسطین کے مسئلہ کو بہت زیادہ اہمیت دی۔ اس کو ہمیشہ زندگی اور موت کا مسئلہ سمجھا۔ نہ صرف عرب ملکوں کے لئے بلکہ پوری امت مسلمہ کے لئے۔ 1936ء میں فلسطین کی تحریک جدوجہد زوروں پر تھی۔ شاہ عبدالعزیز نے بے گھر لوگوں کیلئے اشیاءے خوردنی ارسال کیں۔ صرف اس پر ہی اکتفانہ کیا بلکہ انہوں نے سیاسی لحاظ سے عراق اور یمن کے بادشاہوں کو فلسطین کے بارے میں ایک ہی موقف اختیار کرنے کو کہا۔ انہوں نے فلسطین کی آزادی کے لئے ایک دفاعی کمیٹی کا قیام کا بھی اعلان کیا۔ شاہ عبدالعزیز نے عرب سربراہوں سے مسئلہ فلسطین پر ایک متحدہ موقف اختیار کرنے پر زور دیا تاکہ لندن کانفرنس کی تیاری کرسکیں جس میں فلسطین کا مسئلہ زیر بحث آنا تھا۔ انہوں نے شہزادہ فیصل کو لندن بھیجا تاکہ وہ کانفرنس میں شرکت کرسکیں۔ یہ شرکت اس ابتدائی کانفرنس کے بعد ہوئی جو قاہرہ میں عرب ملکوں کے نمائندوں کے درمیان(1358ء) کو ہوئی۔ شہزادہ فیصل نے لندن کے قیام کے دوران برطانوی اعلیٰ حکام سے فلسطین کے مسئلہ پر گفتگو کی۔ جب کانفرنس شروع ہوئی تو انہوں نے اس سے خطاب کرتے ہوئے عرب