کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 378
ہے اس کے قریب خصوصی طور پر شامیانے لگائے گئے تھے۔ مقصد صرف ایک صحافی سے ملاقات تھی۔ جب یہ صحافی شمیسی پہنچا تو شامیانے دیکھ کر کہنے لگے ’’ یہ کیا ؟‘‘ شیخ یوسف یاسین جو شاہ عبدالعزیز کے پرائیوٹ سیکرٹری تھے، نے کہا کہ یہ تمام انتظامات آپ کی جلالتہ الملک سے ملاقات کے لئے ہے۔ یہ تمام خیمے صرف آج کی ملاقات کے لئے نصب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے شاہ عبدالعزیز سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے۔ ’’جب میں ان کے لئے تیار کردہ خیمہ میں داخل ہوا تو شاہ عبدالعزیز اٹھے اور مجھ سے مصافحہ کیا۔ ان کے چہرہ پر ایسی مسکراہٹ تھی جس سے وہ خوبصورت لگ رہے تھے۔ وہ بہت قد آور تھے۔ ان میں انتہائی انکساری تھی۔ اس بات سے میرے دل میں ان کی بہت عزت پیدا ہوئی کہ اتنی بڑی شخصیت اور اتنی سادہ زندگی۔‘‘