کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 374
اور جس سے معاشرہ کو نقصان پہنچنے کا ڈر ہے۔ ہم صرف سائنسی اور عملی فلموں کو قبول کر سکتے ہیں۔ سوال:آپ کیا وسائل بروئے کار لائیں گے جس کے ذریعے سعودی عرب میں آپ کی آئندہ نسل روحانی عقائد کی حفاظت کرے ؟ جواب: تعلیم اسلام کی بنیادی ضرورت ہے۔ جب ہم لوگوں کو تعلیم سے روشناس کرائیں گے ساتھ ہی ساتھ ان میں دین کی روح اور تڑپ بھی پیدا کریں گے تو وہ اپنی روحانی عقائد کا تحفظ کر سکیں گے۔ سوال: کیا یہی طریقہ کار آپ اپنے صاحبزادوں پر بھی لاگو کریں گے؟ جواب: بالکل تعلیم کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ وہ اپنے آپ میں ایک صحیح مسلم صالح شخصیت بھی پیدا کریں۔ میرے صاحبزادوں نے بچپن سے دین کی اہمیت کو دیکھا ہے اور یہ سب کچھ انہوں نے میری زندگی سے سیکھا ہے۔ اس صورت حال میں میں سمجھتا ہوں کہ ان کے ذہنوں میں دین کے نقوش نمایا ں رہیں گے۔ سوال: دین اور سیاست کے بارے میں بتائیے کہ دونوں کا الگ ہونا ضروری ہے ؟ جواب: صحیح سیاست تو یہ ہے کہ اس کی بنیادی دین پر ہو اور اگر ایسا نہیں ہے تو سیاست صحیح نہیں ہے کیونکہ اسلام ہی ہماری زندگی اور سیاست کا اصل منبع ہے۔ سوال:سابقہ تجربات کی روشنی میں آپ کا کیا خیال ہے ؟ بہت سے مسلمان حکمران جن کی سیاست کی بنیاد قرآن پاک پر ہے مگر وہ غیر دینی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے مرتکب ہو رہے ہیں۔