کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 373
چل سکیں ؟ جواب: جی ہاں سمجھتا ہو ں کہ جب کوئی حکومت کرتا ہے تو اس کے لئے بنیاد دین ہی ہونا چاہیے۔ میں نے پوری زندگی اس پر عمل کیا ہے اور مستقبل میں بھی عمل کرتا رہوں گا۔ سوال: کیا ایسی صورت حال پیش نہیں آتی جب اسلام اور سیاست کو فی زمانہ اکٹھا نہیں کیا جاسکتا ہو ؟ جواب: باہر کے لوگوں کو اسلام کے بارے میں غلط فہمی ہے۔ اسلام دوسرے مذاہب سے زیادہ عملی ہے۔ اسلام اور اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ موجودہ ترقی یافتہ دور کی ایجادات سے استفادہ کیا جائے بشرطیکہ ان سے اسلام کی بنیادی تعلیمات کو نقصان نہ پہنچے۔ اسلام ہر مفید چیز اور ایجاد کو تحسین کی نظر سے دیکھتا ہے۔ اسلام چاہتا ہے کہ انسان کی طبعی اور روحانی بالیدگی ہو۔ سوال: آپ کس طرح عربی زندگی کو مغربی طر ز پر ڈھالیں گے تاکہ اس کے دینی مزاج میں کوئی تبدیلی واقع نہ ہو ؟ جواب: ہم مغرب سے سوائے مادی ترقی کے اور کچھ نہیں چاہتے آپ یاد رکھیں کہ مشرقی اقدار مغربی ترقی میں روحانی کشش کو کبھی بھی تلاش نہیں کرتی۔ مشرقی اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ ان کی اس ترقی کے پیچھے کوئی روحانی کشش ہے۔ ہم صرف ان ضروری چیزوں کو اپناتے ہیں جن سے اپنی زندگی کو آسائش دے سکیں۔ یہ بھی بہت ضروری ہے کہ ہم اپنی ثقافتی اقدار کی بھی حفاظت کریں۔ سینما کو دیکھئے اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم ان فلموں کو قبول کرلیں جسے مغربی لوگ بناتے ہیں