کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 365
عوام کی خوشحالی پر زبردست توجہ دی۔ اس خیرو برکت کو انہوں نے مسلمانوں کے لئے عام کر دیا۔ مملکت سعودی عرب میں جتنے بھی حجاج آتے ہیں ان کیلئے یہ خیرو برکت دیدنی ہے۔ اسی طرح حجاز و نجد میں سہولیات زندگی فراواں ہیں۔ یہاں پانی بجلی کا نظام قابل تعریف ہے۔ ریلوے لائنز ہیں جو صحراؤں کا سینہ چیر کر بچھائی گئی ہیں اور ایک شہر کو دوسرے سے ملا رہی ہیں۔ تعلیم وثقافت صحت غرضیکہ سائنسی فنون اور تمام میدانوں اور شعبوں میں بے پنا ہ ترقی ہو رہی ہے۔ دفاعی امور میں بہتری، اس صالح حکمران کی توجہ کا نتیجہ ہیں۔‘‘