کتاب: عبدالعزیزبن عبدالرحمٰن آل سعود بانی مملکت سعودی عرب - صفحہ 363
تاریخ اسلام کا ہیرو(ریڈیو پاکستان کا تبصرہ) ریڈیو پاکستان نے 1951ء کو ایک سلسلہ وار پروگرام ترتیب دیا تھا۔ جو ’’تاریخ اسلام کے ہیرو‘‘ کے عنوان سے نشر ہوتا تھا۔ شاہ عبدالعزیز کے بارے میں جو پروگرام نشر کیا گیا تھا اس کا مسودہ کا ظم الحیدری نے لکھا تھا۔ ریڈیو پاکستان نے یہ پروگرام عربی زبان میں 23 نومبر 1951ء کو نشر کیا۔ اس میں کہا گیا ’’ آج کا پروگرام ایک ایسے عظیم مسلمان لیڈر کے بارے میں ہے جن کی شہرت ان کے کارناموں کی وجہ سے چار دانگ عالم میں پھیلی ہوئی ہے۔ جنہوں نے جدید تاریخ میں اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے ایسے عظیم کارنامے انجام دئیے ہیں جو اسلامی سیاسی تاریخ میں کم ملتے ہیں۔ بلکہ فکر اسلامی اور عرب ثقافت میں کسی نے انجام نہیں دئیے۔ انہیں مغربی دنیا اور عالم اسلام جزیرہ نمائے عرب شیر کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ وہ جب پیدا ہوئے تو ان کے آباء و اجداد کی مملکت ان سے چھینی جا چکی تھی۔ جب وہ جوان ہوئے تو اس معاشرہ میں انہوں نے معاشرتی اور قبائلی اختلافات دیکھے اورپرانی عصبیت اور جہالت کی نشانیاں بھی۔ اس عالم میں وہ اکیلے تھے۔ ان کا اللہ تعالیٰ کی ذات بابرکات پر پختہ اور غیر متزلزل یقین تھا وہ یہ چاہتے تھے کہ ملک سے جہالت اور پس ماندگی کا قلع قمع کرکے اللہ تعالیٰ کا قانون اور سنت رسو ل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ترویج کریں۔ اس ضمن میں انہوں نے سخت مشکلات برداشت کیں۔ انہوں نے مدد کیلئے کسی کا